چین نے نظر نہ آنے والے کار ڈور ہینڈلز پر پابندی عائد کردی

بیجنگ (آئی این پی )چین نے 2027 سے گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہِڈن ڈور ہینڈلز پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ، جس کے بعد ہر نئی گاڑی میں اندرونی اور بیرونی دونوں ہینڈلز لازمی ہوں گے۔ یہ ڈیزائن سب سے پہلے ٹیسلا نے متعارف کرایا تھا، جسے بعد ازاں شیامی سمیت کئی چینی کمپنیوں نے بھی اپنایا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا، جب بجلی سے چلنے والی گاڑیاں دنیا بھر میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے سخت نگرانی میں ہیں۔ حالیہ خطرناک حادثات جن میں چین میں ژیامی کی بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے دو حادثے شامل ہیں، نے ان خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے کہ گاڑی کی خرابی کے باعث دروازے کھولنے میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔نئے قوانین کے تحت گاڑیوں کو صرف اسی صورت میں فروخت کی اجازت ہو گی کہ جب ان کے دروازوں کے اندر اور باہر دونوں جانب مکینیکل ریلیز یعنی باہر کی جانب نکلے ہوئے ہینڈل موجود ہوں