جانوروں کی ہلاکت بارے سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو من گھڑت ثابت

ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر پھیلانے پر تین چولستانیوں کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کا فیصلہ
بہاول پور (آن لائن)چولستان میں جانوروں کی ہلاکت بارے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو، ڈراما اور من گھڑت ثابت ہوگئی ۔ضلعی انتظامیہ کا ویڈیو بنانے اور اس کو سوشل میڈیا پر پھیلانے پر تین چولستانیوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کا فیصلہ ،سی ڈی اے نے ڈس انفارمیشن اور خوف و ہراس پھیلانے والے تینوں چولستانیوں کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کو بھجوا دیا ۔ذرائع کے مطابق چند روز قبل چولستان کے علاقہ بھالا جہان پر سی ڈی اے کی جانب سے سرکاری پائپ لائن کے ذریعے پانی سپلائی کیا جاتا ہے اور اس جگہ چولستانی جانوروں کے لیے واٹر پوائنٹ بھی بنا ہوا ہے پر تین چولستانی محمد بشیر ،حاجی ابلواور فتح محمد نے ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلائی جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ پانی نہ ملنے کی وجہ سے ہماری دو گائے مر گئی ہیں اور کئی روز سے پائپ لائن میں پانی نہیں آرہا جس پر کمشنر بہاول پور نے نوٹس لیا اورایم ڈی چولستان ترقیاتی ادراہ سے رپورٹ طلب کی ۔ایم ڈی طارق بخاری کی ہدایت پر جب سی ڈی اے کی ٹیم اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ مذکورہ جگہ پر پہنچی اور تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ کوئی جانور نہیں مرا اور پائپ لائن میں پانی کی سپلائی بھی جاری تھی اور سینکڑوں جانور پانی کی فراہمی کے باعث واٹر پوائنٹ پر موجود تھے اورتینوں چولستانی محمد بشیر ،حاجی ابلواور فتح محمد نے سوشل میڈیا پر غلط اور جھوٹی وڈیو وائرل کی ٹیم کی رپورٹ پر ان تینوں چولستانیوں پر پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو ان تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔