گندم کی قیمت 3850 روپے فی من، آٹے کی قیمت میں اضافہ جاری

گندم کی قیمت 3850 روپے فی من، آٹے کی قیمت میں اضافہ جاری

بہاولپور کے غلہ منڈی میں گندم کی قیمت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں گندم کی قیمت 3850 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے، جو پچھلے ہفتے 3700 روپے فی من تھی۔

اس اضافے کے باعث اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔چکی سے نکلنے والے آٹے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اب آٹا 110 روپے فی کلو سے بڑھ کر 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح، فلور ملز سے 15 کلو آٹ کا تھیلا 1650 روپے میں دستیاب ہے، جو پہلے سے زیادہ مہنگا ہو گیا ہے۔غلہ منڈی سے باہر گندم کا ریٹ بھی 4000 روپے فی من تک جا پہنچا ہے، جس سے مارکیٹ میں گندم کی کمی اور قیمت میں اضافے کا رجحان واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ، 10 کلوگرام کا آٹے کا تھیلا بھی 905 روپے میں دستیاب ہے، جو کہ اب نایاب ہو چکا ہے اور مارکیٹ میں کم مقدار میں مل رہا ہے۔اس بڑھتی ہوئی قیمتوں کے سبب عوام اور صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ فوری طور پر مارکیٹ کی نگرانی کریں اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔