راشد خان کا ون ڈے میں 6ویں بار 5 وکٹیں، وسیم اکرم اور ثقلین کے برابر

راشد خان کا ون ڈے میں 6ویں بار 5 وکٹیں، وسیم اکرم اور ثقلین کے برابر

افغان اسپنر راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹیں لے کر سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم اور اسپنر ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر کر لیا ہے۔

 انہوں نے کیریئر میں چھٹی بار ون ڈے انٹرنیشنل میں یہ کارنامہ انجام دیا، جس کے باعث وہ پاکستان کے دونوں عظیم اسپنرز کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے 6،6 بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس فہرست میں دیگر کھلاڑیوں میں محمد شامی، ٹرینٹ بولٹ، اور لانس کلوسنر شامل ہیں، جبکہ سب سے زیادہ 5 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ وقار یونس کے پاس ہے، جنہوں نے یہ کارنامہ 13 بار انجام دیا ہے۔