اوکاڑہ :2مبینہ پولیس مقابلے، 3ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 قادرآبادروڈپر موٹرسائیکل سوار اعجازاورعلی حیدر زخمی ہوئے،ہسپتال منتقل
 تھانہ شاہبور کے علاقہ میں پکڑا گیا زخمی ڈاکو جعفر 31 سنگین جرائم میں ملوث تھا 
 اوکاڑہ صدرگوگیرہ،بصیرپور ،ملگدا چوک (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ کے مختلف علاقوں میں 2مبینہ پولیس مقابلوں میں 3ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقہ قادرآبادروڈپر رات گئے پولیس مقابلے کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سیقطب پورہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو اعجازاورعلی حیدرساکنان کنگن پور زخمی ہوگئے، جبکہ ان کا ساتھی ظفرعرف ظفری ساکن ٹبی جوگی فرار ہو گیا، زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان بھرت گڑھ کے رہائشی عامروٹوسے قلعہ سداسنگھ کے قریب ایک لاکھ17ہزارروپے نقدی اورموبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع پر ایس ایچ اومنڈی احمدآبادانسپکٹرفرخ حسین نے ٹیم کے ہمراہ ان کا گھیراؤ کر لیا ۔ادھر تھانہ شاہبور کے علاقہ 37/ 38 فور ایل میں تین مسلح ڈاکو مقامی شہری صدیق سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع پر ایس ایچ او شاہبور ظفر اقبال کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ان کا گھیراؤ کر لیا توملزموں نے فائرنگ کردی ،پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم اس دوران ایک ڈاکوجعفر زخمی ہو گیا جو قتل ، اقدام قتل اور ڈکیتی جیسے 31 سنگین جرائم میں ملوث تھا،پولیس نے حراست میں لے کر زخمی ملزموں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔