سی ٹی ڈی ان ایکشن ،2مبینہ دہشتگرد گرفتار

 عزیر طارق 2014 سے پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا،ذوالقرنین حیدر بھی گرفت میں آگیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)پنجاب کی کارروائی ،حساس ادارے کے اعلیٰ افسر کے قتل میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم سمیت 2دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد عزیر طارق 2014 سے پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ اس کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔کارروائی کے دوران ریڈ بک میں شامل ایک اور مبینہ دہشت گرد ذوالقرنین حیدر کو بھی گرفتار کر لیا گیا اس کے خلاف لاہور میں دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ حکومت نے دونوں ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے پر 5، 5 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا،ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔