832 غیر قانونی علاج مراکز سیل

ٹیموں نے پانچ ہفتوں کے دوران پورے پنجاب میں 2,954 طبی مراکز پر چھاپے مارے 
لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اتائیوں کے خلاف پانچ ہفتوں پر محیط انسدادِاتائیت مہم کے دوران صوبہ کے 29 اضلاع میں 832 اتائیوں کے کاروبار کو سربمہرکر دیا ہے۔گزشتہ روز جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پی ایچ سی کی انسدادِاتائیت ٹیموں نے ستمبر کے اوائل سے اکتوبر کے وسط تک پانچ ہفتوں کے دوران پورے پنجاب میں 2,954 طبی مراکز پر چھاپے مارے۔ ان چھاپوں کے نتیجے میں 832 مراکز کو سیل کیا گیا جہاں پر اتائی طبی خدمات فراہم کرتے ہوئے پائے گئے۔ایک اہم پیش رفت میں مستندمعالجین نے متعدد مراکز پر کام شروع کر دیا ہے جو پہلے غیر قانونی طور پر چل رہی تھیں