حادثات میں خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی

 چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تین مختلف حادثات میں خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر تین حادثے پیش آئے جس میں نواحی گاو?ں 53 بارہ ایل کے قریب موٹر سائیکل گڑھے میں لگنے سے علی اکبر سکنہ ساہیوال شدید زخمی ہوگیاجس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال ریفر کردیا گیا۔ دوسرا حادثہ 55 بارہ ایل کے قریب پیش آیا جس میں ٹریکٹر سے ٹکرانے کے بعدعبدالمجید سکنہ 55 بارہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ تیسرا حادثہ 12 گیارہ ایل کے قریب پیش آیا جس میں کار پرالی والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔