حادثات خاتون سمیت 7 افراد شدید زخمی

اوکاڑہ ( خصوصی رپورٹ) حادثات میں خاتون سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دیپالپور کے قریب دو تیز رفتار رکشوں میں تصادم ہوگیا،3 افراد ندیم، یوسف اور رمضان شدید زخمی ہو گئے۔ چک نمبر 11 ون اے ایل پھاٹک کے قریب موٹرسائیکل سوار میاں بیوی سلپ ہونے کے باعث گرکر زخمی ہوگئے جن کی شناخت عرفان اور نجمہ کے نام سے ہوئی۔ شوکت آباد میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے دو مزدورسرفراز اور عمر شدید زخمی ہوگئے۔