لاہور : کار چوری کے 172 مقدمات درج

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں گن پوائنٹ پر کار چھیننے اور چرانے کی وارداتیں بھی بدستور جاری ہیں۔رواں سال کے دوران مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نوک پر 8 کاریں چھینی گئیں شہر کے مختلف تھانوں میں کار چوری کے مجموعی طور پر 172 مقدمات درج کئے گئے ذرائع پولیس ریکارڈکے مطابق کار چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویڑن 4 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہاکینٹ ڈویڑن سے 2، اقبال ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں ایک، ایک کار گن پوائنٹ پر کار چھینی گئی۔کار چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویڑن 49 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہاصدر ڈویڑن کار چوری کی 40 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔کینٹ ڈویڑن کار چوری کے 32 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔سول لائنز ڈویڑن سے 26، اقبال ٹاؤن ڈویڑن سے 14 کاریں چوری ہوئیں۔سٹی ڈویڑن میں رواں سال کے دوران کار چوری کے 11 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔