،ان کیسز میں 644 قتل، 514 تشدد، 462 اغوا، 363 خودکشیاں، 280 ریپ، اجتماعی زیادتی اور فحاشی شامل ہیں
اسلام آباد(آئی این پی ملک بھر میں 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران ملک بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 3 ہزار 172 کیسز ریکارڈ کیے گئے، جن میں 18 کیسز ٹرانس جینڈر افراد سے متعلق تھے،ان کیسز میں 644 قتل، 514 تشدد، 462 اغوا، 363 خودکشیاں، 280 ریپ، 175 زخمی، 132 غیرت کے نام پر قتل اور 21 دیگر جرائم، جن میں ہراسانی، اجتماعی زیادتی اور فحاشی شامل ہیں، ریکارڈ کیے گئے۔ یہ بات ساحل کی جانب سے جاری کی گئی جنوری تا جون 2026 کے دوران صنفی بنیاد پر تشدد سے متعلق ششماہی رپورٹ میں سامنے آئی ہے ۔