172 وکلا سول جج کے عہدے کیلئے تحریری امتحان میں کامیاب

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب کی ماتحت عدلیہ کیلئے 172وکلا نے سول جج کے عہدے کیلئے تحریری امتحان پاس کرلیا۔پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں ججز کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے موثر اقدامات کیے اس حوالے سے وکلا نے سول جج کے عہدے کے لیے تحریری امتحان دیا جس کے نتائج ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کردئیے گئے، تحریری امتحان پاس کرنیوالوں میں مردوں کے ساتھ خواتین وکلا بھی شامل ہیں،امیدواروں کو انٹریوز کے لیے کال لیٹر جاری ہوں گے۔