پاکپتن (خصوصی رپورٹ)زمین کے تنازع پر فائرنگ، چچا زاد بھائی جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کیمطابق تحصیل عارفوالہ تھانہ رنگ شاہ کے علاقے میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیشآیا ہے، جس میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ ورثا کے مطابق ملزم خالد نے مبینہ طور پر اپنے چچا زاد بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی شدید زخمی ہو گیا۔مقتول کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔