راولپنڈی: پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ کے ویلز میں 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک ہونے والی عالمی فوجی مشق "کیمبرین پیٹرول 2025" میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔
اس سال کا 66 واں ایڈیشن، جس میں 36 ممالک سے 137 ٹیمیں شریک تھیں، انتہائی سخت مقابلوں کے بعد پاکستان کی ٹیم نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں پاکستانی فوج نے دشوار گزار علاقوں میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ 48 گھنٹوں میں طے کرکے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ یہ کامیابی پاکستان کے دفاعی شعبے اور قومی فخر کا سبب ہے۔