تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے جنگ بندی کے باوجود کہا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائی ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی اور اسرائیل کو بڑے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے قوم سے خطاب میں بتایا کہ دشمن دوبارہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں، مگر اسرائیلی فوج نے ہر جگہ کامیابی حاصل کی ہے۔ نیتن یاہو کا یہ بیان امن عمل کے لیے منفی اشارہ تصور کیا جا رہا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کے دوبارہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔