اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کی طرف سے نیتن یاہو کے غزہ پر فوجی قبضے کی منظوری

اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کی طرف سے نیتن یاہو کے غزہ پر فوجی قبضے کی منظوری

ویب ڈیسک: اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز کی منظوری دے دی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنی سیکیورٹی کے لیے غزہ کے تمام علاقوں کا کنٹرول سنبھالنا چاہتے ہیں، لیکن انہوں نے یہ بھی بتایا کہ غزہ پر حکمرانی نہیں کریں گے اور اسے سویلین حکومت کے حوالے کریں گے۔

حماس کا ردعمل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی سخت مذمت کی اور اسے غزہ جنگ بندی مذاکرات پر حملہ قرار دیا۔حماس نے واضح کیا کہ وہ اسرائیل کو غزہ پر مکمل کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اور ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا اصل مقصد فلسطینیوں کا قتل عام اور بے دخلی ہے۔ حماس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیتن یاہو یرغمالیوں کو اپنے مفادات کے لیے قربان کرنا چاہتے ہیں، اور وہ دشمن کے خلاف آخری دم تک لڑتے رہیں گے۔