بھیک نہ ملنے پر شہریوں کو بددعائیں، خریدار خواتین بھی تنگ، جیبیں صاف کرنے لگے
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی اور گردونواح میں گداگروں کے ڈیرے ، شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، صبح ہوتے ہی یہ بازاروں سمیت اندرون شہر کے گلی، محلوں میں بھیک مانگتے نظر آتے ہیں ، نو عمر بھکاری بچے پا ئوں پڑ کر ضد کرکے بھیک لیتے ہیں جبکہ بعض بھکاری بھیک نہ ملنے پر بددعائیں دینے پر اتر آتے ہیں۔ شہر میں خریداری کیلئے آنے والی خواتین کو بیچ بازار روک کر بھیک مانگی جاتی ہیجس سے انہیں اذیت کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ نوجوان بھکارنیں دکانوں پر بھیک مانگنے کے بہانے آتی ہیں اور جسم فروشی کا دھندا چلا رہی ہیں ، جیب کترے بھکاریوں کا روپ دھار کر خریداروں کی جیبوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہیں۔