لاہور میں 259 حادثات ،312متاثرین کو طبی امداد فراہم کی گئی
لاہور (خصوصی رپورٹ) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1562ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں791افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1010معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں1009ڈرائیوز،81کم عمر ڈرائیور، 611 مسافر اور198پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ259ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت312متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 115حادثات میں132متاثرین کے ساتھ دوسر ے ،ملتان 106حادثات میں115متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1818متاثرین میں1431مرد اور387خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں286فراد کی اوسط عمر18سال سے کم1002افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ530زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1614موٹرسائیکلز،92 آٹورکشے،152کاریں،28وین،12مسافر بسیں،38ٹرک اور137دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔