ٹریفک حادثات ودیگرواقعات میں 5 افراد جاں بحق

اسماعیل بادامی باغ، اعجاز مزنگ ،سوڈانی باشندہ گڑھی شاہو پل کے قریب حادثے کاشکارہوا،ٹیکسالی چوک اورصدرگول چکرسے دولاشیں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ میں ٹریفک حادثے میں 25 سالہ اسماعیل جاں بحق ہوگیا۔مزنگ میںٹریفک حادثے میں 40 سالہ اعجاز جاں بحق ہوگیا۔مصری شاہ گڑھی شاہو پل کے قریب 22 سالہ سوڈانی باشندہ جاں بحق ہوگیا۔تیز رفتار موٹر سائیکل کھمبے سے ٹکرا گئی ،طالبعلم زخمی ہوکر دم توڑ گیا۔ 22 سالہ معیدیو ای ٹی کا طالب علم تھا۔شمالی چھاؤنی میں صدر گول چکر کے قریب 45 سال نامعلوم شخص سڑک کنارے مردہ حالت میں پایا گیا ۔بھاٹی گیٹ میں ٹیکسالی چوک کے قریب 60 سالہ شخص حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگیا،متوفی کی شناخت 60 سالہ رفیق کے نام سے ہوئی جو اعوان ٹاؤن لاہور کا رہائشی تھا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد میتوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا،پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔