چین کو دیسی جڑی بوٹیوں کی بر آمد بڑی پیشرفت ہے ‘ نجم مزاری

لاہور (خصوصی رپورٹ) آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے چین کو دیسی جڑی بوٹیوں کی بر آمد کو بڑی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ نایاب جڑی بوٹیوں، آرگینک خوراک اور مصنوعات کی وسیع پیمانے پر بر آمدات کیلئے جامع پالیسی کی تشکیل ،لیبارٹریزکے قیام اورسرٹیفکیشن کیلئے معاونت فراہم کرے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایک کمپنی نے حال میں چین اور متحدہ عرب امارات سے آرگینک میٹ کی بر آمد کے لاکھوں ڈالر مالیت کے کنفرم آرڈر حاصل کئے ہیں