آم کے باغبانوں کو اپریل تک جڑی بوٹیوں کو تلف کرنیکی ہدایت

لاہور(خصوصی رپورٹ) آم کے باغبان دسمبر سے اپریل تک چھتری کے نیچے بڑے قد کی جڑی بوٹیوں کو تلف کر دیں تاکہ گدھیڑی ان کے ذریعے درخت پر نہ چڑھ سکے۔یہ بات ترجمان محکمہ زراعت نے بتائی۔انہوں نے کہاکہ نومبر کے آخر سے زمین میں گوڈی کے ذریعے انڈوں کو تلف کیا جائے اور پر میتھرین کا پاوڈر کا دھوڑ دیا جائے۔ دسمبر میں آم کی گدھیٹری کے انڈوں سے بچے نکلنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے ،اس لیے تنے کے گرد گوڈی کر کے پروفینو فاس کا سپرے کریں، تاکہ بچے انڈوں سے نکلتے ہی زہر کے اثر سے مرجائیں اور اس سپرے کو ہفتے بعد دہرائیں۔