نجی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر، 6پروازیں منسوخ

لاہور (خصوصی رپورٹ) نجی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے کی وجہ سے پروازوں میں 20 گھنٹے تک تاخیر ہوگئی۔انتظامی مسائل کی وجہ سے نجی ایئر لائن کی ملک بھر کی 6پروازیں منسوخ اور 69تاخیر کا شکار رہیں، نجی ایئر لائن کی کراچی سے گوادر، ملتان، سکردو کی 5جبکہ اسلام آباد سے دبئی کی ایک پرواز منسوخ کردی گئی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق نجی ایئر لائن کی اسلام آباد کی 28پروازوں میں ایک سے 20گھنٹے تک تاخیر ہوئی ، اسلام آباد سے ریاض کی نجی ایئر لائن کی پرواز 20 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ، کوئٹہ سے اسلام آباد کی قومی ایئر لائن کی 2پروازوں میں 7گھنٹے کی تاخیر ہوئی جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا