لاہور (آئی این پی )ایران اور اسرائیل کے درمیان خون ریز جنگ کے باعث خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان کا فلائٹ آپریشن بھی مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔ایوی ایشن حکام کے مطابق پاکستان سے متعدد ممالک کو جانے والی فلائٹس منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی سے جدہ، مشہد، بغداد اور تہران روانہ ہونے والی 8 پروازوں سمیت مجموعی طور پر 16 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث اسلام آباد سے نجف جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔