لاہور(آئی این پی )مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن اپریل کے دوسرے روز بھی بری طرح متاثر رہا، مزید 64 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ پرسب سے زیادہ پروازیں متاثر ہوئیں، کراچی دوسرے نمبر پر رہا، ملک کے بین الاقوامی 5 ایئرپورٹس سے مشرق وسطی کے مختلف ایئرپورٹس کی دو طرفہ 64 پروازیں منسوخ ہوئیں۔پی آئی اے، ایئربلو، ایئرعربیہ، ایران ایئر، قطر سمیت دیگر ایئرلائنز کی فلائٹس شامل ہیں