تحریک انصاف کے رہنما ئوں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

عوام تحریک انصاف کی ناکام پالیسیوں سے مایوس ہوچکے ہیں‘ صوبائی وزیر فیصل کھوکھر 
لاہور( خصوصی رپورٹ)صوبائی دارالحکومت لاہور سے تحریک انصاف کے رہنما ئوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔یونین کونسل 105 کھاڑک میں تقریبا کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک فیصل ایوب کھوکھر نے خصوصی شرکت کی۔ تحریک انصاف کے رہنما ئوں عدنان بٹ، کامران بٹ نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام تحریک انصاف کی ناکام پالیسیوں سے مایوس ہوچکے ہیں،ملک کی ترقی و استحکام کی واحد ضمانت مسلم لیگ (ن)کی قیادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے،مریم نواز شریف کی وڑنری قیادت میں پنجاب خوشحالی کی نئی راہوں پر گامزن ہے۔نئے شامل ہونے والے رہنما ئوں نے مریم نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد اورمسلم لیگ (ن)کے ساتھ مل کر عوامی خدمت کے عزم کا اظہار بھی کیا