مظفر آباد (آئی این پی )آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اڑالی ۔ رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر سیاسی رہنما سردار میر اکبر خان نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔اس سلسلے میں وہ ن لیگی قیادت سے ملاقات بھی کر چکے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کی مرکزی کمیٹی نے ان کی شمولیت کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔