غزہ-اسرائیل قیدیوں کا طویل انتظار، تبادلہ آج شروع

غزہ-اسرائیل قیدیوں کا طویل انتظار، تبادلہ آج شروع

ویب ڈیسک: غزہ اور اسرائیل کے درمیان طویل عرصے سے متوقع قیدیوں کا تبادلہ آج شروع ہوگا۔

مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے نیٹسارم کاریڈور سے آغاز ہوگا، جس میں اسرائیل کو امید ہے کہ 20 زندہ اسرائیلی قیدی واپس مل جائیں گے۔ قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جائے گا، اور اس کے بعد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوگا، جس کے تحت تقریباً 2000 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر عالمی رہنما اسرائیل پہنچ رہے ہیں، جہاں جنگ بندی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوگی۔ حماس نے بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ زندہ اور فوت شدہ قیدیوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کرے گی۔