چین میں 14 اگست 2010 کو دنیا کا سب سے طویل ٹریفک جام ریکارڈ کیا گیا جو چائنا نیشنل ہائی وے 110 پر 100 کلومیٹر (62 میل) تک پھیلا ہوا تھا۔
اس ٹریفک جام کی وجہ سے گاڑیاں 12 دن تک پھنسیں رہیں اور آس پاس عارضی آبادیاں قائم ہوگئیں۔اس واقعہ میں بیجنگ سے تبت جانے والے مسافر شامل تھے، اور اس کے پیچھے کئی عوامل تھے جیسے کوئلوں کی نقل و حمل، سڑک پر کام اور ٹرکوں کی بڑی تعداد جو بیجنگ سے دیگر بندرگاہوں کی طرف جا رہی تھی۔ اس دوران ہائی وے پر کچھ گاڑیاں خراب ہو گئیں، جس سے صورتحال مزید بگڑ گئی۔یہ واقعہ ایک عذاب کی مانند تھا، جس میں کئی گاڑیاں پورے 24 گھنٹوں میں صرف ایک کلومیٹر سفر کر سکیں، اور لوگ اپنی گاڑیوں میں سوتے اور کھاتے پیتے رہے۔