پختونخوا:حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کا سامان چوری، 2 ملزم گرفتار

پشاور، اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کا سامان چوری ، 2 ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق جائے حادثہ سے ملزموں نے کریش ہونیوالے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے سامان چوری کیا تاہم پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزموں یاسین اور باسط کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق دریاب کورونہ میچنئی سے ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو باجوڑ میں امدادی کارروائیوں کے لئے جانے والا خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوگئے تھے۔