امن و امان کی صورتحال کے باعث ملاقات روکی جا سکتی ہے :رانا ثناء

اپوزیشن لیڈرکا معاملہ عدالت میں   ہے، سپیکر نے کہا  ہے فیصلہ آنے پر کسی نتیجے پر پہنچ جائو ں گا
 اسلام آباد(آئی این پی )  وزیراعظم کے مشیر  برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے عظمی  خان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوچکی ہے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے عظمی خانم نے درخواست کی تھی ، سپرنٹنڈنٹ نے کہا تھا آپ ملاقات کرلیں تاکہ غلط فہمی ختم ہو۔سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں بشری بی بی بھی موجود تھیں اور تینوں کا ایک گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت تک تبادلہ خیال ہوا۔ جیل رولز کے مطابق سیاسی یا امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملاقات روکی جا سکتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا معاملہ اسپیکر  اسمبلی کے پاس ہے، اسپیکر  کا اپوزیشن سے تعلق فرینڈلی ہے، دو دن پہلے اپوزیشن کی لیڈر شپ اسپیکر کے پاس بیٹھی تھی ، میری موجودگی میں کوئی شکایت نہیں کی گئی، اس معاملے پر عدالت میں معاملہ چل رہا ہے، اسپیکر نے کہا کہ عدالت سے فیصلہ آنے پر کسی نتیجے پر پہنچ جائو ں گا۔