ایسی کارروائیاں معنی خیز ،ثابت ہو گیا کہ خطے میں کشیدگی کے پیچھے بھارتی ہاتھ ہی کار فرما ہے
پاک فوج کو دو اطراف سے ایک ہی دشمن کا سامنا ہے،ہمارے شاہین چوبیس گھنٹے چوکنا ہیں ،وفاقی وزیر
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں کامیاب کاروائیوں پرپاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہو گیاکہ خطے میں کشیدگی کے پیچھے بھارتی ہاتھ ہی کار فرما ہے۔وفاقی وزیر و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افواج پاکستان کیلئے تہنیتی پیغام جاری کیا،کہا پاک فوج نے بلا اشتعال دراندازی کرنیوالوں کومنہ توڑ جواب دیا،بیرونی جارحیت کا بھر پورجواب دے کر وطن عزیز کا دفاع ممکن بنایا گیا،بھارت میں افغانی وزیر خارجہ کے دورے کے موقع پر ایسی کارروائیاں معنی خیز ہیں۔ثابت ہوگیا کہ خطے میں کشیدگی کے پیچھے بھارتی ہاتھ ہی کار فرما ہے،افغانستان سے دہشت گردی کسی صورت قابل قبول نہیں،وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ پاک فوج کو دو اطراف سے ایک ہی دشمن کا سامنا ہے،ہمارے شاہین چوبیس گھنٹے چوکنا ہیں اور کوئی ایڈونچر نہیں ہونے دیں گے۔