جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب ملے گا: عبدالعلیم خان

پاکستان کوجنگ کا شوق نہیں مگرجنگ کاکوئی خوف بھی نہیں: وفاقی وزیر کا بیان 
لاہور (آئی این پی )  صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا بھارتی گیدڑ بھبھکیوں پرسخت جواب دیتے ہوئے کہاپاکستان کوجنگ کا شوق نہیں مگرجنگ کاکوئی خوف بھی نہیں،ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ اپنے ایک بیان میں عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن پسندی کی ہمیشہ حمایت کی ۔ ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھا گیا تو دشمن خود ذمہ دار ہو گا،پاکستان دشمن کو وہ حشر کرے گا جس کا اس نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا ۔