پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا: شرجیل میمن

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے تاریخی کارنامہ انجام دے کر پوری دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا معترف بنا دیا
کراچی(آئی این پی )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا  ہے کہ پاکستانی قوم اپنی تاریخی فتح کا جشن منا رہی ہے،پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،پاک فضائیہ کے شاہینوں نے تاریخی کارنامہ انجام دے کر پوری دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا معترف بنا دیا، پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 70 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانی دی اور پاک فوج نے دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بھارت نے ایک پرامن پاکستان پر جنگ مسلط کی لیکن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے تاریخی کارنامہ انجام دے کر پوری دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا معترف بنا دیا۔