رحیم یارخان (خصوصی رپورٹ)خان پور ریلوے سٹیشن پرکراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین خیبر میل میں بم رکھے جانے کی اطلاع پر مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اور سکیورٹی اداروں نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ٹرین کو خان پور ریلوے سٹیشن پر روک کر کنٹرول سنبھال لیا اورسرچ آپریشن کیا۔ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ٹرین کو روانہ کردیا گیا۔