خیبر میل کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی، ریلوے ٹریک بند

 گوجرخان ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
گوجرخان ( خصوصی رپورٹ)کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل گوجرخان ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جہاں ٹرین کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین پشاور کی جانب روانہ ہوگئی، تاہم پٹری سے اترنے والی آخری بوگی تاحال ٹریک پر موجود ہے۔ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک بند ہے اور اسے بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے۔