ٹیکسلا میں خیبر میل کی ایک بوگی پل پر پٹڑی سے اتر گئی

اسلام آباد(آئی این پی )کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل بائی پاس کے قریب پل پر حادثے کا شکار ہوگئی، جہاں ریل گاڑی کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بوگی کے پٹڑی سے اترنے کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا