حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا اعلان کردیا، جس کے بعد عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی ریلیف مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 332 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق 13 نومبر سے ہوگا۔