شرقپور : وین میں آگ بھڑک اٹھی ، 32مسافر بال بال بچ گئے

 موٹروے پولیس نے جلتی وین سے تمام 32مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا 
وین لاہور سے ملتان جا رہی تھی شرقپورکے قریب آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی 
لاہور(آئی این پی ) لاہور سے ملتان جانیوالی مسافر وین میں اچانک آگ بھڑکی اٹھی تاہم موٹروے پولیس نے 11 بچوں سمیت 32 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔تفصیل کے مطابق ایم تھری موٹروے پر شرقپور کے قریب لاہور سے ملتان جانے والی ایک مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی سے 11 بچوں اور خواتین سمیت تمام 32 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ مسافروں سے بھری وین لاہور سے ملتان جا رہی تھی کہ شرقپور شریف کے قریب اس میں اچانک آگ لگ گئی۔اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جلتی ہوئی وین سے تمام 32 مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا اور آگ پر بھی قابو پا لیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسافر وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔موٹروے پولیس کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کے باعث ایک بڑے جانی نقصان سے بچا ممکن ہوا اور واقعے میں تمام مسافر مکمل طور پر محفوظ رہے۔