پنجاب پراپرٹی انرشپ کیس،عدالت نے معاملہ ٹربیونل کو بھجوا دیا

جو کیسز  سول کورٹس میں زیرِ سماعت ہیں وہ براہِ راست ٹربیونل کو منتقل نہیں ہوسکتے
 لاہور( یواین پی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونرشپ قانون کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران اہم آبزرویشن دیتے ہوئے معاملہ متعلقہ ٹربیونل کو بھجوا دیا اور قرار دیا کہ درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ٹربیونل ہی کرے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی۔ عدالت کے روبرو شہری شکیل الحسن اور حامد نواز کی جانب سے دائر دو درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ پنجاب حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز دیگر افسران کے ہمراہ پیش ہوئے۔دورانِ سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم نے خاتون وکیل سے استفسار کیا کہ کیا انہوں نے پراپرٹی اونرشپ کے قانون کو چیلنج کیا ہے؟ اس پر وکیل بشری قمر نے جواب دیا کہ انہوں نے قانون کو نہیں بلکہ متعلقہ حکام کے غیر قانونی اقدامات کو چیلنج کیا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ان اقدامات کو عدالت پہلے ہی کالعدم قرار دے چکی ہے ، موجودہ درخواستوں میں ایکٹ کی آئینی حیثیت کو چیلنج نہیں کیا گیا