فریقین کو نوٹسز جاری ، یہ تو صرف ریمانڈ کا آرڈر ہے، چیف جسٹس امین الدین خان
اسلام آباد(آن لائن)نیشنل کمیونیکیشن سے نکالے گئے ملازمین کی بحالی کے معاملے میں وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کر دیاعدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ یہ تو صرف ریمانڈ کا آرڈر ہے۔وکیل میاں عبدالرؤف نے مؤقف اختیار کیا کہ این آئی آر سی نے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیا تھا، این آئی آر سی کے فیصلے کو تاخیر سے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کیس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نہیں جایا جا سکتا تھا، ہائیکورٹ کو معاملہ فل بینچ کو بھجوانا چاہیے تھا۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ طارق چوہدری اور آفتاب میکن کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں