پی ٹی آئی رہنما و ایم این اے سہیل سلطان کیس،وفاقی آئینی عدالت میں وفاقی حکومت نے جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی آئینی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما و ایم این اے سہیل سلطان کیس میں وفاقی حکومت نے جواب جمع کرا دیا،عدالت نے حکومتی جواب کا جائزہ لینے کیلئے بیرسٹر گوہر کو وقت دیدیا۔ وفاقی آئینی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما و ایم این اے سہیل سلطان کی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،وفاقی حکومت نے ایم این اے سہیل سلطان کیس میں جواب جمع کرا دیا،عدالت نے حکومتی جواب کا جائزہ لینے کیلئے بیرسٹر گوہر کو وقت دیدیابیرسٹر گوہر نے کہاکہ حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کا جائزہ لینے کا وقت دیا جائے