لاہور کا آلودہ شہروں میں پہلا نمبر‘ملتان بھی پیچھے نہ رہا

لاہور(آئی این پی )پنجاب کے بڑے شہر لاہور اور ملتان شدید سموگ اور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی اوسط شرح 344 سے تجاوز کر گئی، جس کے باعث لاہور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے دوسری جانب ملتان میں بھی سموگ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جہاں فضائی آلودگی کی اوسط شرح 507 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، شہر میں سموگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔