آج 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے منظوری کا امکان:وزیر دفاع خواجہ آصف

آج 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے منظوری کا امکان:وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ آج 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے منظور ہو جائے گی۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ووٹ ڈالنے کے لیے کسی بھی رکن کا پارلیمان میں حاضر ہونا ضروری ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ترمیم کے حوالے سے ہمارے پاس ووٹ پورے ہیں۔اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا سینیٹ میں نمبر پورے ہیں؟ جس پر اسحاق ڈار نے جواب دیا، ’جی انشاء اللّٰہ۔‘صحافیوں نے پھر سوال کیا کہ کیا سینیٹر جان بلیدی مان گئے ہیں؟اس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ جب ووٹنگ ہوگی تو پتہ چل جائے گا۔یاد رہے کہ قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے گزشتہ روز بنیادی مسودے کی منظوری دی تھی۔