27ویں آئینی ترمیم کا باضابطہ ڈرافٹ ابھی تک تیار نہیں ہوا:وزیر مملکت برائے قانون

27ویں آئینی ترمیم کا باضابطہ ڈرافٹ ابھی تک تیار نہیں ہوا:وزیر مملکت برائے قانون

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے باضابطہ ڈرافٹ پر ابھی تک کوئی کام شروع نہیں ہوا، لیکن اس پر بات چیت جاری رہتی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کا مقصد فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تحفظ دینا ہے، جو معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد دیا گیا تھا۔عقیل ملک کا کہنا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور دیگر اہم مسائل سے آگاہی کے لیے مرکزی تعلیمی نصاب ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئینی عدالتوں کا قیام 26ویں ترمیم کا حصہ تھا اور اس پر بات چیت جاری ہے، اور آبادی پر کنٹرول کے لیے بھی مرکزی سوچ اہم ہے۔

دوسری جانب، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے، جس میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس، ججز کے تبادلے، این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ اور تعلیم و آبادی کی منصوبہ بندی شامل ہیں۔