ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے، اور سری لنکن صدر سے بھی رابطہ ہوا ہے جس میں ہم نے کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں کے خدشات موجود تھے، اور اسلام آباد میں دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سری لنکا نے کرکٹ ٹیم کا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرکے جرات کا مظاہرہ کیا ہے۔خیال رہے کہ چند سری لنکن کھلاڑیوں نے اسلام آباد میں دہشتگردی کے بعد پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سیکیورٹی انتظامات پر مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اور وہ مکمل رابطے میں ہیں۔