وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد کچہری میں دہشت گردی کی کارروائیوں کو افسوسناک قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ پاک فوج کی بروقت ردعمل نے ہمارے بچوں کو محفوظ رکھا ہے۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم افواج پاکستان کے دلیرانہ اقدام کو سراہتی ہے۔ عبدالعلیم خان نے بھارتی لابی کی شرانگیز کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم حافظ عاصم منیر کی قیادت میں دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دے گی، اور پاکستان دنیا بھر میں اپنی ممتاز حیثیت حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے۔وفاقی وزیر نے شہداء کی قربانیوں کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ دہشت گردی کے ناسور پر ہر صورت قابو پایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی بھی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔