شیرگڑھ(خصوصی رپورٹ) شہر کی کشادہ سڑکیں انتظامیہ کی غفلت اور غیر مؤثر ٹریفک کنٹرول کے باعث تنگ گلیوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ شہر کے مرکزی بازاروں میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے اور پیدل چلنا شہریوں کے لیے شدید مشکل ہو گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل، ریڑھیاں اور ٹھیلے بغیر کسی روک ٹوک کے گنجان بازاروں میں داخل ہو جاتے ہیں، جس سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔ بھاری گاڑیوں کی گزرگاہ بھی بازاروں سے ہونے کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ ٹریفک کے دباؤ اور جلدبازی کے باعث حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر میں ٹریفک کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔