شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ) شیر گڑھ کی مرکزی شاہراہ پر بھوسے سے لدے ٹرالر کے اوپر بیٹھا ہوا مزدورحسن علی سڑک پر جھکے ہوئے درخت کیساتھ ٹکراجانے سے شدید زخمی ہو گیا، ٹانگ ٹوٹنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔گائوں 29 ون اے ایل شیر گڑھ کے قریب مین شیر گڑھ تا رینالہ سٹرک کے عین اوپر درمیان تک جھکا ہوا بڑا درخت اس حد تک جھک چکا ہے کہ آئے روز کے بڑھتے ہوئے حادثات کا موجب بن رہا ہے۔ اس سے قبل بھی اس درخت کی وجہ سے متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں۔اہالیان علاقہ چودھری جاوید بشیر ،امجد علی کمبوہ ،ودیگر شہریوں نے ذمہ دار حلقوں سے اس درخت کی اوپن بولی لگا کر قانونی طریقہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔