شیرگڑھ سے ریکارڈ یافتہ سمگلرگرفتار، 12کلو چرس برآمد

شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ)بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ سمگلر رنگے ہاتھوں گرفتار12 کلو چرس برآمدکرلی گئی۔ مخبر کی اطلاع پرگزشتہ روز پولیس نے نفری کے ہمراہ بلا نمبری موٹر سائیکل سوار شخص کو روکا جسکی جھولی می ایک تھیلا موجود تھا پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اس نے راہ فرار اختیار کرنا چاہی مگر پولیس نے پکڑ کر 12 کلو چرس برآمد کر لی۔ ملزم کی شناخت سمندا عرف اکبر خان ولد عالم خان پٹھان سکنہ شیر گڑھ روڈ ہوئی۔