چک 187ای بی میں ملزموں نے معمولی جھگڑے پر ڈنڈوں سوٹوں سے تشددکیا
بابا سلطان موقع پر دم توڑ گئے ،نہا ل اور بہارش زخمی ،5افراد کیخلاف مقدمہ درج
گگو منڈی(خصوصی رپورٹ)عیسائی عامل پر مخالفین نے بہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا جبکہ جھگڑے میں دو افرادزخمی ہوگئے ،5ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔بتایاگیاہے کہ ایک رات قبل نوبجے کے قریب چک نمبر187 ای بی کے عیسائی عامل با با سلطان کا بھتیجا اشفاق مسیح گلی میں موجود تھا کہ مبینہ طور پر ملزم نواز مسیح اس سے جھگڑنے لگا ،شور کی آ واز سن کر با با سلطان اور اس کابھائی اعجاز موقع پر آ گئے اور انہیں چھڑوانا چاہا تو اسی دوران انور مسیح ،عرفان مسیح ،رشید عرف کاکو ،ندیم ،سموئیل ڈنڈے سوٹوں اور اینٹوں سے مسلح ہوکرں وہاں آ گئے اور با با سلطان وغیرہ پرتشدد شروع کر دیا جس کے نتیجہ میں با با سلطان موقع پر ہی تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ نہال مسیح اوربہارش مسیح شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش قبضہ میں لے لیا اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا، ملزم فرار ہو گئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔